اسقاط حمل کے لئے دو طرح کی دوائیں استعمال کی جاتی ہیں: مائیف پریسٹون اور میزوپروسٹول۔ اگر ان دونوں دواؤں کو ساتھ لیا جائے تو گولیوں سے اسقاط حمل بہتر کام کرتا ہے۔ تاہم ، اگر مائیف پریسٹون دستیاب نہیں ہے تو، اکیلے میزو پروسٹول حمل کو ختم کرنے کے لئے بھی کام کرے گا اور یہ بھی محفوظ ہے۔
کچھ خواتین کو mifepristone لینے کے بعد ہلکی بلیڈنگ ہوتی ہے۔ دوسروں کو نہیں ہوتی ہے۔ دونوں ہی معمول کی بات ہے۔
اینٹھن اور بلیڈنگ بنیادی اثرات ہیں۔ یہ علامات کارآمد ہیں کیونکہ یہ دکھاتی ہیں کہ دوائیں کام کررہی ہیں۔ لیکن، آپ کو کتنی اینٹھن اور بلیڈنگ ہوگی؟
بعض خواتین کے لیے، اینٹھن کافی شدید ہوتی ہے— ماہواری کے اینٹھن سے کافی زیاده تکلیف ده ہوتی ہے (اگر آپ کو ماہواری کی اینٹھن ہوتی ہو)۔
بعض خواتین کو، معمول کی ماہواری سے زیاده بلیڈنگ ہوتی ہے۔ Misoprostol لینے کے بعد پہلے چند گھنٹوں میں خون کی پھٹکیاں نکلنا بھی عام بات ہے۔ پھٹکیوں کی جسامت میں اس لحاظ سے فرق ہوسکتا ہے کہ حمل کتنے عرصے کا تھا۔
دیگر خواتین کے لیے، اینٹھن معمولی اور بلیڈنگ معمول کی ماہواری جیسی ہوتی ہے۔
اگر آپ کو معمول کی ماہواری سے زیاده بلیڈنگ اور اینٹھن ہو تو پریشان نہ ہوں۔
اگر آپ کو شدید اینٹھن محسوس ہو تو، آئی بوپروفین (ibuprofen) درد سے آرام کے لیے اچھی دوا ہے۔ زیاده تر ممالک میں آپ دو سو ایم جی کی قوت والی آئی بوپروفین (ibuprofen) میڈیکل اسٹور سے (ڈاکٹر کی نسخے کے بغیر) خرید سکتی ہیں۔ ہر چھ سے آٹھ گھنٹوں پر تین سے چار گولیاں (دو سو ایم جی) لیں۔ اس سے آپ کا درد بہتر ہوجانا چاہیے۔
آپ اپنی پسند کے مطابق کھا پی سکتی ہیں۔
جبتکآپکوبہترمحسوسنہہوآرامدهجگہپررہنےکیکوششکریں۔
زیاده تر خواتین کو چوبیس گھنٹوں سے کم عرصے میں بہتری محسوس ہونے لگتی ہے۔
نوٹ:
آپ کے اسقاط حمل کے دو ہفتوں کے بعد، آپ کے جسم میں باقی مانده ہارمونز کی وجہ سے حمل کی جانچ مثبت (پازیٹیو) ہوگی۔ اگر گولیاں استعمال کرنے کے بعد بھی آپ کو مسلسل حمل کی علامات محسوس ہوتی رہیں (چھاتی میں درد، متلی، تھکن، وغیره ) تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
While passing a pregnancy, the above symptoms are normal. Be alert. Below are some signs that you may be at risk for a complication.
آپ کے خیال میں اسقاط حمل ہونے کے بعد لگاتار دو گھنٹوں تک فی گھنٹہ دو معمول کے پیڈز بھیگ جاتے ہوں تو، یہ بہت زیاده بلیڈنگ ہے۔ اگر آپ کو اتنی زیاده بلیڈنگ ہو تو آپ کو طبی امداد حاصل کرنی چاہیے۔ بھیگنے سے مراد یہ ہے کہ پیڈ آگے سے پیچھے، ایک سے دوسری طرف تک، اور آر پار خون میں پوری طرح تربتر ہوچکا ہو۔
آپ کو اتنا شدید درد ہو کہ آئی بوپروفین (ibuprofen) لینے کے بعد بھی آپ ٹھیک نہ ہو پائیں، تو طبی مدد حاصل کریں۔ اس قسم کے شدید درد کا مطلب ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنے حمل سے متعلق کوئی پیچیدگی ہوسکتی ہے۔ ختم نہ ہونے والا درد جس میں آئی بوپروفین (ibuprofen) سے راحت نہ ملے تو، خطرناک علامت ہو سکتی ہے۔ ہمارا مشوره ہے کہ کسی بھی حاملہ خاتون کو درد ہونے پر طبی نگہداشت حاصل کرنی چاہیے۔
نا۔ آپ کو misoprostol لینے والے دن بخار، متلی، اور قے ہوسکتی ہے۔ یہ معمول کی بات ہے۔ آپ کو اسقاط حمل کی گولیاں لینے کے بعد ہر روز بہتری کا احساس شروع ہوجانا چاہیے۔ آپ کو بیماری کا احساس نہیں ہونا چاہیے۔ اگر آپ کو misoprostol استعمال کرنے کے بعد کسی دن زیاده طبیعت خراب محسوس ہو تو، آپ کو طبی توجہ حاصل کرنی چاہیے۔
اس ویب سائٹ کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لئے گمنام کوکیز اور مختلف تھرڈ پارٹی خدمات کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ آپ ہماری شرائط و ضوابط او and ر رازداری کی پالیسیاں پڑھ سکتے ہیں ۔ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھ کے آپ ہمیں اس پر رضامندی دے رہے ہیں۔