اس بات کو یقینی بنائیں کہ گولیوں سے اسقاط حمل کرنے سے پہلے آپ پوری طرح باخبر اور تیار محسوس کریں۔
آپ کے حمل کو کتنا عرصہ ہوچکا ہے؟ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دوا سے اسقاط حمل زیاده تر آپ کی آخری ماہواری کے بعد سے گیارہ ہفتوں سے پہلے تک کے حمل کے لیے تجویز کیا جاتا ہے۔ اس بات کے تعین کے لیے حمل کا کیلکولیٹر استعمال کریں کہ آپ کو اپنی آخری ماہواری کے بعد کتنے دن گزرے ہیں
اگر آپ کے آخری حیض شروع ہوا یا اس کے بعد
آپ اب بھی اسقاط حمل کی گولیوں کے بارے میں سوچ سکتی ہیں۔
اگر آپ کو رحم میں درون رحم مانع حمل آلہ لگا ہے (جیسے کوائل IUD یا پروجیسٹرون IUD (تو آپ کے لیے اسے نکالنا ضروری ہے۔ اسقاط حمل کی گولیاں لینے سے پہلے IUD کو نکالنا ضروری ہے۔
اگر آپ HIV کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں تو، یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی طبیعت مزید خراب نہیں ہو رہی ہے، ریٹرووائرس مخالف دوائیں نہیں لے رہی ہیں، اور آپ کی صحت بصورت دیگر اچھی ہے۔
گر آپ اپنے اسقاط حمل کو ہر ممکن حد تک نجی رکھنے کے بارے میں فکر مند ہیں تو، اسقاط حمل کی گولی کو اندام نہانی کے بجائے زبان کے نیچے رکھیں۔ ایسے غیر امکانی حالات میں جب آپ کو پیچیدگیاں ہوں اور طبی امداد کی ضرورت ہو، تو شرمگاه میں استعمال کرنے پر بھی گولیاں نظر آئیں گی۔ بعض ممالک میں، اگر آپ کے شرمگاه میں گولیاں پائی جاتی ہیں تو آپ کے خلاف اس کی رپورٹ کی جاسکتی ہے۔
اگر آپ کا دودھ پیتا بچہ ہے تو، misoprostol گولیوں سے آپ کے بچے کو ڈائریا ہوسکتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے، بچے کو چھاتی سے دودھ پلائیں، misoprostol گولیاں لیں، اور دوباره چھاتی سے دودھ پلانے سے پہلے 4 گھنٹے انتظار کریں۔
اگر آپ کو خون کی کمی ہے (آپ کے خون میں آئرن کم ہے) تو ، ایسی نگہداشت صحت فراہم کرنے والے کی شناخت کریں جو تیس منٹ سے زیادہ دور نہیں ہو. جو آپ کو ضرورت پڑنے پر مدد کرسکتا ہے۔ اگر آپ بہت زیادہ خون کی کمی کا شکار ہیں تو اسقاط حمل کی گولیاں استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
ہلکا کھانا کھائیں (جیسے کریکرز یا ٹوسٹ اس سے متلی کو بہتر کرنے میں مدد مل سکتی ہے)
کسی ایسے فرد کا پاس ہونا مددگار ہوسکتا ہے جو آپ کی دیکھ بھال کرسکتا ہو۔
پورے عمل کے دوران کافی زیاده پانی پیئیں
آپ میسوپروسٹول (misoprostol) کہ استعمال سے پہلےآئی بوپروفین (ibuprofen) لینے پر غور کریں.تاکہ اینٹھن کے درد کو کم کیا جاسکے
جب آپ میوسروسٹول (Misoprostol) کی گولیوں کا استعمال کرتی ہیں تو ، کسی ایسی جگہ (جیسے آپ کے گھر) میں رہیں جہاں آپ کو تنہائی حاصل ہو اور آپ اگر چاہیں تو گولیاں استعمال کرنے کے بعد چند گھنٹے لیٹ سکیں۔
اسقاط حمل کی گولیاں استعمال کرنے سے پہلے حفاظتی منصوبہ بنائیں کیونکہ ممکن ہے آپ کو ہنگامی طبی مدد درکار ہو
دی امریکن کانگریس آف آبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکولوجسٹس کے مطابق پہلے تین مہینوں میں طبی اسقاط حمل ایک محفوظ ترین طبی طریق کار ہے۔ البتہ، آپ کو ہمیشہ کسی ممکنہ طبی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اپنا حفاظتی منصوبہ بنانے میں مدد کے لیے ذیل میں ہمارے سوالات پر غور کریں کیونکہ ممکن ہے آپ کو اس کی ضرورت پڑے۔
آپ کو وہاں ایک گھنٹہ یا اس سے کم وقت میں پہنچنے کے قابل ہونا چاہئے۔ (اگر آپ کو خون کی کمی ہے تو ، آپ کو تیس منٹ کے اندر اندروہاں پہنچنے کے قابل ہونا چاہئے۔)
کیا آپ کے ساتھ کوئی ایسا فرد ہوگا جو گاڑی چلا سکتا/سکتی ہے؟ کیا آپ ٹیکسی لیں گی؟ عوامی ذرائع نقل و حمل کا استعمال کریں گی؟ اس کی کتنی لاگت ہوگی اور کیا یہ 24 گھنٹے دستیاب ہوگی؟ یاد رکھیں، میڈیکل ایمرجنسی کے دوران خود سے گاڑی چلا کر اسپتال جانا محفوظ نہیں ہے۔
اس ویب سائٹ کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لئے گمنام کوکیز اور مختلف تھرڈ پارٹی خدمات کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ آپ ہماری شرائط و ضوابط او and ر رازداری کی پالیسیاں پڑھ سکتے ہیں ۔ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھ کے آپ ہمیں اس پر رضامندی دے رہے ہیں۔